31 مئی 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی/ سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ملازمین کے طبی مسائل فوری حل کرنے میں ذاتی دلچسپی کے سلسلے میں انکو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے مرکزی ہیڈ آفس سوک سینٹر میں او پی ڈی باقاعدہ افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سید عمران زیدی، ساجد نظام، محمد امین تغلق، ملک انوار الحق، سید سجاد شاہ، عامر رشید، ڈاکٹر عزیز الرحمن، عامر حلیم سمیت واٹر بورڈ کے دیگر افسران و ملازمین بڑی تعداد میں شریک تھے، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو بہتر طبی سہولیات اور صحت مند ماحول فراہم کرتا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے فلاح و بہبود اور مزید بہتری کیلئے اچھے اقدامات کیے جارہے ہیں، دوسری جانب متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی ای کی جانب سے سی بی ای آفس میں حج کی سعادت کے سلسلے میں جانے والے حجاج کرام کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد تھے، تقریب میں سی بی ای چیئرمین ارشاد خان، صدر عبدالقیوم خان، جنرل سیکریٹری اکرام خاں سمیت دیگر مزدرو رہنما اور ملازمین بڑی تعداد میں شریک تھے، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے واٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے حج کی سعادت کے سلسلے میں جانے والے خوشنصیب ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام حجاج کرام واٹر بورڈ سمیت وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی اور بہتری کیلئے خصوصی دعائیں فرمائیں، انکا کہنا تھا کہ مزدوروں کی طاقت جب باہر نکلتی ہے تب دنیا بدل جاتی ہے اس لئے واٹر بورڈ ملازمین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی خدمات سر انجام دیتے ہوئے شہریوں کو نیگلیریا جیسی وبا سے بچانے میں کردار ادا کریں کیونکہ یہ ہمارے فریضے میں شامل ہے، سی بی ای کی جانب سے منعقدہ تقریب کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے سی ای او واٹر بورڈ نے انہیں مبارکباد پیش کی اور تمام حجاج کرام کو تحفے میں احرام بھی پیش کیے، اس موقع پر سی بی ای چیئرمین ارشاد خان نے انتظامیہ کے اچھے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سی ای او واٹر بورڈ کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سی بی ای کی جانب سے ادارے سمیت ملازمین کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کرنے پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ میڈیکل ڈپارٹمنٹ میں بہتری سمیت دیگر اہم امور میں سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد سمیت سید عمران زیدی کا اہم کردار ہے جس پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اس موقع پر سی بی ای سمیت دیگر افسران و ملازمین نے او پی ڈی کا افتتاح کرنے اور حجاج کرام کو تحفے میں احرام پیش کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے سی ای او واٹر بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ