On this Labor Day, I wish all workers to be recognized and appreciated for their hard work and contributions to the development of society. Let us honor and celebrate the hard work and dedication of individuals in every field.
01 مئی 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مزدوروں اور محنت کشوں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک یا معاشرے کی حقیقی ترقی میں اصل کلیدی کردار محنت کشوں، مزدوروں اور ہنر مندوں کا ہوتا ہے کیونکہ محنت کشوں کے بغیر دنیا کی ترقی ادھوری ہے جبکہ دنیا کی اصل ترقی صرف اور صرف محنت کشوں اور مزدوروں کی محنت کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا آج کے دن کے مناسبت سے شکاگو کے ان عظیم محنت کشوں اور مزدوروں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جن کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے مزدوروں کے حقوق کیلئے کی گئی جدوجہد اب ایک عالمی تحریک بن چکی ہے، انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مزدور کو اپنا دوست قرار دیا ہے اور اللہ وبرکاتہ تعالیٰ نے ہمیں واضح حکم دیا ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کی جائے اور یہی دین اسلام میں مزدوروں کی حیثیت اور ان کے معاشی حقوق کی واضح تشریح اور تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ انتظامیہ بھی اپنے ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ واٹر بورڈ کا شمار اب ان اداروں میں ہوتا ہے جو ادارے اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہ، طبی سہولیات سمیت دیگر مراعات فراہم کرتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کے محنت کشوں کا ادارے کے استحکام، نیک نامی سمیت شہریوں کی خدمات میں اہم کردار ہے جبکہ واٹر بورڈ اپنے محنت کشوں کی خدمات کا معترف ہے اور ہمیں امید ہے کہ واٹر بورڈ ملازمین مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ شہریوں کی خدمات سمیت ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، انکا مزید کہنا تھا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر آج ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ اپنے ادارے اور شہر قائد سمیت وطن عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کیلئے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑیں گے اور دن رات محنت کریں گے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
Karachi:- ( ) CEO KW&SB Engineer Syed Sallahuddin Ahmed & COO KW&SB Engineer Asadullah Khan has expressed good wishes to the Labour of the whole world including Pakistan in their message issued on the occasion of the International Labour Day and said that the real key role in the development of any country is the Labour, Because the development of the world is incomplete without Labour, They said that on occasion of this day, great workers of Chicago should also be remembered, due to their eternal sacrifices, the movement created for the rights of workers has now become a global movement, They said that ALLAH TALAA has declared the Labour as his friend and ALLAH Almighty has given us a clear order that the Labour should be paid before his sweat dries up and this is the clear interpretation and definition of the status of workers and their economic rights in Islam, They said that the KW&SB management is also committed to solving the problems of its employees, While KW&SB is now counted among the organizations that provide timely salary, medical facilities and other benefits to their employees, They said that the KW&SB employees have an important role in the services of the citizens including the stability of the organizations, While the KW&SB recognizes the services of its workers and we hope that the KW&SB employees will continue to play their full role for the development of the country and the nation, including services to the citizens, with the same spirit in the future, They further said that on the occasion of International Labour Day, we should all take a pledge that we will leave no stone unturned for the development, prosperity and improvement of Pakistan including the KW&SB.